کیڈٹ کالج سپن کئی طلباء کا بہاولپور گیریژن کا دورہ

گزشتہ دنوںکیڈٹ کالج سپن کئی وزیرستان کے60 سے زائد طلباء اور اساتذہ نے بہاولپورگیریژن کا دورہ کیا۔ اس دوران نورمحل میں فوجی سازوسامان کی نمائش کرائی گئی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق ایک  بریفنگ دی گئی۔طلباء نے اس دو روزہ پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بلند جذبے کی بے حد تعریف کی۔ اس کے علاوہ طلباء کو ٹینکوں، اے پی سی گاڑیوں، فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے متعلق بھی بتایا گیا جس میں طلبا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طلباء کے لئے بہاولپور کے تمام تاریخی مقامات، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، صادق پبلک سکول اور لال سوہانرا اور گیریژن پارک کی سیر و سیاحت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Comments



Note: No comments!



Leave a Reply

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login your account and then leave comment!
TOP