پاک فضائیہ کے سربراہ کوترکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ کااعزاز

پاک فضائیہ کے سربراہ کوترکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ کااعزاز

گزشتہ دنوں  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ترکی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ ''لیجن آف میرٹ''

(Legion of Merit)

سے نوازا گیاہے۔

 اس سلسلے میں انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ ہیڈ کوارٹرز آمدپر ائیر چیف کوترک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاںائیر چیف نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز

(Generel Hasan Kucukakyuz)

سے ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ائیر چیف نے اعلیٰ ایوارڈ  دینے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔جنرل حسن کیچیکاکیاز نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا  اظہار کیا۔

Comments



Note: No comments!



Leave a Reply

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login your account and then leave comment!
TOP