ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا مراکش کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا چار روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مراکش کے وزیر قومی دفاع Abdellatif Loudiyi  اور رائل آرمڈ فورسز کے انسپکٹر جنرل General Abdelfattah Lourak سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معززین نے پاک مراکش سکیورٹی تعاون مشترکہ تربیت اور انسداد دہشت گردی پر بھی اتفاق کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان مراکش کی اس مشکل گھڑی میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔ بعدازاں انہوں نے مراکش ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا۔



 

Read 4 times



TOP