ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا ایکسٹرا لانگ رینج  کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے ایکسٹرا لانگ رینج  چک 23 بی سی کادورہ کیا۔اس موقع پرکمانڈر نے لوکیٹنگ رجمنٹ کے جدید ملٹری آلات اور ٹریننگ کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی تھیوڈولائٹ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس موقع پر فیلڈکمانڈ رنے کور کمانڈر بہاولپور کو لوکیٹنگ رجمنٹ کی ٹریننگ کے اغراض ومقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
کمانڈر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے سچی لگن پاک فوج کا طرۂ امتیاز ہے اور اس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں زمانہ ٔ امن میں بھرپور تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ انھوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔



 

Read 100 times


TOP