اداریہ

چیف آف آرمی سٹاف کا کوہاٹ کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو آپریشنل تیاریوں، علاقے اور پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کی صورت حال اور کرونا کے خلاف پاک فوج کی معاونت پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کرونا کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں مصروف دستوں سے ملاقات کی۔  انہوں نے افسران اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم کی تعریف کی۔



 بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ بھی کیا اور کرونا کے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج اس وبا کے خلاف  لڑائی میں دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی  فاصلہ کا خیال رکھیں خاص کر اُن لوگوں سے جو کرونا سے متاثرہ ہیں تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں آسانی لائی جاسکے۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دورے کے موقع پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
 

Read 64 times


TOP