ہلال نیوز

ٹانک کے معذور و غریب افراد میں راشن کی تقسیم

 محاذ جنگ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی اپنی غیور عوام کو مایوس نہیں کیا۔ کیونکہ قوم کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ حیات ہے۔ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ کرونا وائرس کی وبا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے پاک فوج نے اپنی عوام کو پیغام دیا ہے کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلاف لڑنا ہے ۔
 ایک طرف پاک فوج عوام کو کرونا کی وبا سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری طرف پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر اور ایف سی سائوتھ کے توسط سے ڈگری کالج ٹانک میں معذور،دیہاڑی دار طبقہ، بیوائوں،یتیموں اور غربا خاندانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے راشن تقسیم کیا گیا۔ ڈگری کالج میں راشن کی تقسیم کے دوران معذور اور غریب افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے کبھی کسی مشکل کی گھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈان کے دوران پاک فوج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں فرنٹ لائن پر موجود ہو کر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈگری کالج میں چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر اور فرنٹئیر کور سائوتھ کے توسط سے ٹانک کے غربا میں تقسیم کئے جانیوالے راشن کے اقدام کو عوامی اورسماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ جبکہ چیف آف آرمی سٹاف اور فرنٹئیر کور سائوتھ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ (رپورٹ ۔  جاوید آرائیں)



 

Read 24 times


TOP