ہلال نیوز

سرسبز پاکستان 2020 مہم کے تحت پاک نیوی کی مینگرووز کی شجرکاری

گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کی '' کلین اینڈ گرین پاکستان'' مہم کے تحت پاکستان نیوی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر مینگرووز کی شجرکاری کی پانچویں مسلسل مہم کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ ،وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ یاد رہے کہ اس سال کی مہم میں صوبہ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تین ملین سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے چار سال کی شجرکاری میں پاک نیوی نے بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر تقریباً چھ ملین سے زائد مینگرووز کے پودے اُگائے ہیں۔


Read 103 times


TOP