ہلال نیوز

پاک بحریہ کے سربراہ کا  اورماڑا کا دورہ اور ترقیاتی  منصوبوں کا سنگِ بنیاد

گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے سربراہ، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی علاقے اورماڑا کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی و آپریشنل منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ نیول ایئر سٹیشن اورماڑا آمد پر کمانڈر کوسٹ ، وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے درج ذیل منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھا۔



ٹی ایس ٹی (ٹرپل سرفیس روڈ ٹریٹمنٹ) روڈ نیٹ ورک
 پاک بحریہ کے سربراہ نے سیلرز کی رہائشی کالونی شہباز ایس آر ای میں ٹی ایس ٹی (ٹرپل سرفیس روڈ ٹریٹمنٹ) روڈ نیٹ ورک کا سنگ ِ بنیادرکھا۔ اس منصوبے کے تحت نیول ویلیج ایریا اورماڑا میں متعدد سڑکیں بنائی جائیں گی۔
کمانڈر سب میرینز کمپلیکس
جناح نیول بیس میں کمانڈر سب میرین کمپلیکس کا سنگ ِ بنیادرکھنے کی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔کمانڈر سب میرین کمپلیکس کی تعمیر سے جناح نیول بیس میں سب میرین نظام کے بہترآپریشنز میں معاونت حاصل ہوگی۔ 
اورماڑا سب میرین ٹریننگ سینٹر(OSTC) 
پاک بحریہ کے سربراہ نے اورماڑا سب میرین ٹریننگ سینٹر(OSTC) فیز ون کا سنگِ بنیادبھی رکھا۔پاک بحریہ ایک ہزار سے زائد کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع و نگرانی کو یقینی بناتی ہے ۔اس فریضے کی ادائیگی کے لئے پاک بحریہ کی دیگر فورسز کے علاوہ سب میرین فورس بھی ساحلی پٹی پرتعینات ہے۔ اورماڑا سب میرین ٹریننگ سینٹرکی تعمیر سے سب میرین فورس کی پیشہ ورانہ تربیتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔
 

Read 154 times


TOP