ہلال نیوز

ہنگری مسلح افواج کے کمانڈر کی چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

گزشتہ دنوں ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزن زینڈی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سکیورٹی، فوجی تربیت، جنگی مشقوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔کمانڈر ہنگری مسلح افواج نے کہا کہ ان رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو تقویت اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم، مثالی اورپائیدار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر افواجِ پاکستان کے چاق چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزن زینڈی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


Read 88 times


TOP