ہلال نیوز

ہمیں اپنے قومی مقاصد کے حصول کے لئے ثابت قدم رہنا ہوگا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ اور طالب علم افسران سے خطاب

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالب علم افسران اور سٹاف کورس کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب سے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان استحکام امن کے سفر میں ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے اگرچہ یہ عمل قدرے سست مگر مثبت مدار میں ہے۔ ہمیں اپنے قومی مقاصد کے حصول کے لئے ثابت قدم رہنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوان افسران کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ،اور حالیہ مشرقی سرحد پر کارکردگی کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے قومی سکیورٹی کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے افسران کے پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کی۔اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ بھی موجود تھے۔


Read 278 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP