ہلال نیوز

گلگت بلتستان میں 76ویںلبریشن ڈے کی تقریب

گزشتہ دنوں پاک فوج کے زیرِاہتمام یکم نومبرکو گلگت بلتستان میں 76 واں لبریشن ڈے  منایاگیا۔ اس سلسلے میں آرمی ہیلی پیڈ پر شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈرراولپنڈی کورلیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، جبکہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل اور دیگر حکومتی اور سول حکام نے شرکت کی۔


 


پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور بہادر فوجیوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے بعد بھی وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیے اور ملک کی مضبوطی اور استحکام کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صرف مملکت پاکستان کی بقا و استحکام کے لیے جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم کی بلکہ جموں و کشمیر کے محروم و محکوم مسلمانوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کے لیے بھی مساوی قربانیاں دی ہیں۔



تقریب میں پاک فوج، این ایل آئی سینٹر، جی بی سکاؤٹس، ویمن پولیس، جی بی پولیس، پنجاب رینجرز، ایس سی او، کیڈٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔تقریب میں آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے فلائی پاسٹ کا شاندارمظاہرہ دکھا کر عوام سے داد وصول کی،اس کے علاوہ فری فال جمپنگ بھی اس شاندار تقریب کا حصہ رہی۔
اس موقع پر گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی و علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے ۔مقامی لوگوں نے گلگت  بلتستان کے 76 ویں لبریشن ڈے کے شاندار انعقاد پر پاک فوج کے تعاون کی تعریف  اور شکریہ ادا کیا۔


 

Read 195 times


TOP