ہلال نیوز

گلگت  بلتستان میں تعلیمی جرگوں کا اہتمام

گزشتہ دنوں گلگت  بلتستان کے ضلع دیا مر کے مختلف علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے محکمہ تعلیم و سول انتظامیہ جی بی اور پاک فوج  کی جانب سے تعلیمی جرگوں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری جی بی، آئی جی پولیس، علماء کرام، عمائدین علاقہ، سول و عسکری حکام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔



اس موقع پر2 سکولز کی از سر نو تعمیر کے علاوہ الیکٹرانک لرننگ سینٹر (Electronic Learning Centre) کا بھی افتتاح کیا گیا۔ مقررین نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں سکولوں کی از سر نو تعمیر اور الیکٹرک لرننگ سنٹر کا قیام علاقے کے طلبا کے لئے تعلیمی میدان میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ جی بی کے ساتھ مل کر علاقے کوتعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہے گی۔
 

Read 157 times


TOP