ہلال نیوز

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت

گزشتہ دنوں کیپٹن کر نل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر پاک فو ج کی طرف سے بریگیڈئیر محمد طارق محمود نے پھو لو ں کی چادر چڑھائی اور شہید کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فا تحہ خوانی کی ۔ پاک فو ج کے چا ک چو بند دستے نے شہید کو سلامی بھی پیش کی۔ یا د رہے کہ کیپٹن کر نل شیر خان شہید نشان حیدر نے 29اکتو بر 1994ء میں پا ک فو ج کی انفنٹری بٹالین میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا۔ 1999ء میں کارگل کے محاذ پر 18400فٹ کی بلند چوٹیوں پر کیپٹن کر نل شیرخان نے محض چند سا تھیوں کے ہمراہ دشمن کی پوسٹ پر حملہ کیااور دشمن کوواصل جہنم کیا اوراس دوران جام ِ شہادت نوش کر گئے ۔اُن کی بہادری کے اعتر اف میں حکومت ِ پاکستان نے انھیں بہادری کے اعلیٰ ترین فو جی اعزاز نشان حید ر سے نوازا ۔


Read 121 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP