ہلال نیوز

کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات 

گز شتہ دنوں منگلا کورکے مختلف کھیلوں اور آرمی کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کور کی ٹیموں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے کھاریاں گیریژن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جن مقابلوں میں ٹیموں نے حصہ لیا ، ان میں کور لیول اسا لٹ کورس ،انڈورنس مارچ (Endorance March)،جوڈو، کبڈی، باڈی بلڈنگ ، آرمی پیسز چیمپیئن شپ،سی پی، لینگ اور AFOS کمپی ٹیشن، آرمی حفظ و قرات چیمپیئن شپ اور کواٹر اینڈ لائن کمپی ٹیشن کے مقابلے شامل تھے۔



منگلا کور اسالٹ کورس کمپی ٹیشن 2022 ہیڈکوارٹر17 ڈیو کے زیراہتمام 28مارچ سے13پریل 2022 کھاریاں کینٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام فارمیشن کی یونٹوں نے حصہ لیا اور 33اے کے رجمنٹ فاتح قرار پائی۔ جبکہ رنراپ 41 پنجاب رجمنٹ رہی۔انڈورنس مارچ (Endorance March) کمپی ٹیشن 2022 ہیڈکوارٹر 107 بریگیڈ14مارچ سے 19 مارچ2022 کھا ریاں میں منعقد کیا گیا۔اس میں تمام فارمیشن کی یونٹوں نے حصہ لیا اور37پنجاب رجمنٹ فاتح قرار پائی جبکہ ر نر اپ50 بلوچ رجمنٹ رہی۔آرمی جوڈو چیمپیئن شپ 2021-22 ہیڈکوارٹر ون آرمڈ ڈیو کے زیر اہتمام 5 مارچ سے29 مارچ 2022 کے درمیان منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام کورز نے حصہ لیا اورہیڈکوارٹرمنگلا کور فاتح قرار پائی جبکہ رنراپ ہیڈکوارٹرز لاہورکوررہی۔آرمی کبڈی چیمپیئن شپ2021-22 16, مئی سے  23 مئی 2022 سیالکوٹ میں گوجرانوالہ کور کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔جس میں تمام کور زنے حصہ لیااور ہیڈکوارٹرمنگلا کور فاتح قرار پائی ، جبکہ رنر اپ  بہاولپور کور رہی۔68thآرمی باڈی بلڈنگ نیشنل چیمپیئن شپ 2021-22 جو کہ12  اپریل سے14اپریل2021 کراچی میں منعقد ہوئی،میں سپاہی عمیر اقبال(21 ایس اینڈ ٹی) نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ سپاہی کاشف (13 لائیٹ ائیر ڈیفنس)  اور سپاہی مو من خان نے (21 ایس اینڈ ٹی) سے سلور میڈل حاصل کیے۔ آرمی پیسز چیمپیئن شپ ,2022 3 مارچ سے 15 مارچ 2022 منگلا کینٹ میں راولپنڈی کور کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں تمام کورز نے حصہ لیا۔پہلی پوزیشن لاہور کور جبکہ تیسری پوزیشن منگلا کور نے حاصل کر لی ۔ آرمی لیول حفظ و قرات کمپی ٹیشن 28 مارچ سے 30 مارچ 2022 ، بہاولپور کور کے زیر اہتمام ہوئی جس میں تمام کورز نے حصہ لیا اور ہیڈکوارٹر منگلا کور کے سپاہی حسن رضا27)سگنل بٹالین( نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رنر اپ ہیڈکوارٹرز پنجاب رینجرز کے سپاہی اجمل خان رہے۔کواٹر اینڈلائن کمپی ٹیشن 2021جس میں تمام  منگلا کور کے انڈر فارمیشن یونٹوں کے چیک اپ ہوئے،جس میں Qtr میں33 اے کے رجمنٹ کی پہلی پوزیشن جبکہ ٹروپس لائن میں 9 سگنل بٹالین کی پہلی پوزیشن رہی۔
 تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔ اس موقع پر کمانڈر منگلا کور نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کابنیادی مقصدافسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور در پیش چیلنجز کے پیش نظراضافہ کرنا ہے۔ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر GOC 17 Divمیجر جنرل محمد قدافی بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔(رپورٹ : لیفٹیننٹ کرنل فاروق فیروز
 

Read 316 times


TOP