ہلال نیوز

کوئٹہ میں قائم سراوان اور جھالاوان بوائز ہاسٹل میں یومِ والدین کی تقریب

گزشتہ دنوں کوئٹہ میں قائم سراوان اور جھا لاوان بوائز ہاسٹل میں پیر نٹس ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل خالد ضیاء تھے جبکہ اس موقع پر طلبا، والدین، اساتذہ اوردیگر اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے نصابی، غیر نصابی و دیگر سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ جبکہ والدین کو ان کے بچوں کی تعلیمی کا رکردگی کے حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پرصوبے کے لوگوں کے لئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں کوئٹہ میں جھالاوان اور سراوان بوائز ہاسٹل قائم کئے گئے ہیں جن میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا ء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔



 

Read 88 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP