ہلال نیوز

کمانڈ ر پشاور کور کا دورۂ خیبر

گزشتہ دنوں کمانڈرپشاورکورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے ضلع خیبر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرکورکمانڈرکو بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمانڈر پشاورکورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور اس سرد موسم میں جوانوںکے ہائی مورال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے شاندار کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے فعال بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے ان کی کاوشوں کوبھی سراہا۔ 
اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راحت نسیم احمد خان بھی کور کمانڈرکے ہمراہ تھے۔



 

Read 24 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP