گزشتہ دنوں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے عید کے موقع پر سیالکوٹ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے ۔
انہوں نے جوانوں سے خطاب میں کہا مجھے فخر ہے کہ ایسی کور کا کمانڈر ہو جہاں سپاہ اپنی ذاتی خوشیاں اپنے ملک کی دفاع کی خاطر قربان کر رہی ہیں۔
کور کمانڈر نے سپاہ کے بلند حوصلوں کو سراہا اور ملکی دفاع اور سا لمیت میں ان کی تیاریوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جنرل آفیسر کمانڈ نگ 15 انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نسیم انور نے آمد پر کور کمانڈر کا استقبال کیا۔
Read 269 times