گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کورلیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے602 ریجنل ورکشاپ (ای ایم ای)کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو ورکشاپ میں موجود گاڑیوں کی مینٹننس کے حوالے سے موجود سہولیات، فاضل پرزہ جات اور جاری دیکھ بھال کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ناقابلِ مرمت کوسٹرز کو کم لاگت میں دوبارہ قابلِ استعمال بنادیا گیا ہے۔ کورکمانڈر نے ورکشاپ میں مرمت اور پرزہ جات کی تبدیلی کے لیے لائی گئی پرانی گاڑیوں کا معائنہ کیااور ای ایم ای کے افسران و عملہ سے ریپئرنگ کے مراحل پر سوالات بھی کیے۔
اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ زمانہ جنگ و امن میں ان ورکشاپس اور ای ایم ای کے انجینئرز، مکینیکل عملے و فٹرز کی مہارت اور کام کی رفتاراہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مختلف اقسام کی گاڑیوں کو جن کی فٹنس کم سے کم وقت میں درکار ہوتی ہے، قابل استعمال بنانا اپنی جگہ ایک قابلِ ستائش ہنر اور فرض شناسی کی عمدہ مثال ہے۔ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور جنگ کے میدان میں ای ایم ای کی اہمیت اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔
Read 195 times