ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے مختلف قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال، تعمیر و ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



اس دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن مالاکنڈ میجر جنرل خرم سرفراز خان، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
 

Read 185 times


TOP