ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا قبائلی ضلع کرم کا دورہ

گزشتہ دنوںکمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی ضلع کرم کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال اور مقامی لوگوں کے لئے کئے جانے والے سماجی اور تجارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
کمانڈر پشاور کور نے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند مورال کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اسد نواز بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



 

Read 105 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP