ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا قبائلی اضلاع اور اے پی ایس پارا چنارکا دورہ

گزشتہ دنوںکمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی اضلاع کرم اور خیبر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوعلاقائی سکیورٹی صورت حال اور مقامی لوگوں کے لئے کئے جانے والے سماجی و تجارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (نارتھ) میجر جنرل راحت نسیم بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ بعدازاں کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمودنے آرمی پبلک سکول پارا چنار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پرپرنسپل آرمی پبلک سکول پارا چنار نے کور کمانڈر کو تعلیمی سرگرمیوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے اساتذہ ، طلبہ اور طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکا ر ممکن نہیں۔ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم بنیادی کردار اد اکرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ اور قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اسد نواز بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔


Read 68 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP