ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا شمالی وزیرستان اور خیبر ڈسٹرکٹ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کمانڈرپشاور کور نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔
کور کمانڈر دورے کے دورران اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملے اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند مورال کی تعریف بھی کی۔ جنرل آفیسرز کمانڈنگ میجر جنرل ممتاز حسین کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء کمانڈر پشاور کور نے ضلع خیبر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ تیرہ (پیندہ چینا۔Painda Cheena) میںایجوکیشن کمپلیکس کا افتتاح کیا اور کمپلیکس کے مختلف حصوں اورکلاس رومز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکا ر ممکن نہیں، قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم بنیادی کردار اد اکرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ اور قوم ترقی نہیں کر سکتی اور پاک فوج قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر اُن کے معیا ر زندگی کو بلند کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچے شریک تھے۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راحت نسیم خان اور جنرل آفیسر کمانڈنگ45انجنئیرز ڈویژن میجر جنرل کاشف نذیر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



 

Read 58 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP