گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی برن ہال کالج بوائزایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔ آمد پر پرنسپل اور اساتذہ کرام نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔آ رمی برن ہال کالج کے پرنسپل کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کورکمانڈر نے کالج کے کلاس رومز اور طلباء کے ہاسٹل کا بھی دورہ کیا۔چونکہ کور کمانڈر نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز بھی اسی کالج سے کیا تھالہٰذا انہوں نے اس موقع پر اپنے اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی۔
کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تما م تر صلا حیتیں حصولِ تعلیم کے لیے وقف کر کے ملک وقوم کی تعمیر و تر قی میں اپنا کر دار ادا کر یں۔
بعدازاں کورکمانڈر نے مزیدکہا کہ جد ید چیلنجز کا سا منا کر نے کیلئے ضر وری ہے کہ ہماری نوجو ان نسل انفا رمیشن ٹیکنا لو جی اور جدید سا ئنس علوم و فنو ن میں مہا رت سے آراستہ ہو ں ۔
Read 159 times