ہلال نیوز

کمانڈر پشاورکور کا دورہ ٔ شمالی وزیرستان

گزشتہ دنوں کمانڈ ر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ شمالی وزیرستان پہنچنے پر جی او سی میجر جنرل شاکر اللہ خٹک نے کور کمانڈ ر کا استقبال کیا۔ انہوں نے علاقے کی سکیورٹی کی صورت حال اور مقامی لو گوں کے لئے کئے جانے والے سماجی اور تجارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کو ر کمانڈر نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر متعلقہ اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا ۔
 دورے کے دوران کور کمانڈ ر نے اگلے مو رچوں میں تعینات فو جی جوانوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند مورال کی تعریف کی۔


Read 75 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP