ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کا کور لیول اسالٹ اکراس مائن فیلڈ مشق کا معائنہ

گزشتہ دنوں کور لیول اسالٹ اکراس مائن فیلڈ ( Assault Across Mine Field )مشق کا کھاریاں کے قریب گلیانہDCB (Ditch Cum Bund) میں عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مسلح افواج کے باروی سُرنگوں سے گزر کر دشمن کے علاقے میں پہنچنے کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا گیاجس میں انفنٹری، کور آف انجینئرز اوررسالے کی یونٹوں کے جوانوں اورافسروں نے حصہ لیا۔ اس مشق کے دوران کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کے علاوہ     میجر جنرل محمد قدافی جی او سی 17 ڈیو، میجر جنرل دوست محمد چانڈیو جی او سی 37 ڈیو، میجر جنرل شہر یا رپرویز بٹ جی او سی 6 آرمرڈ ڈیو او ر کور کے تمام بریگیڈ کمانڈرزبھی موجود تھے۔



آخر میں مہمان خصوصی کما نڈرمنگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مظاہرے میں شریک افسروں اورجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کابنیادی مقصدافسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور در پیش چیلنجز کے پیش نظراضافہ کرنا ہے۔ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ وارانہ معیار کو بھی سراہا۔
 

Read 126 times


TOP