ہلال نیوز

کمانڈر ملتان کور کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی  صورت حال سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

گزشتہ دنوں کمانڈرملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کی زیر صدارت کورہیڈکوارٹرز ملتان میں آرمی وسول انتظامیہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میںآرمی اور سول انتظامیہ کے متعلقہ اعلیٰ عہدیداران نے لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو ملتان، ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے اضلاع میں ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں اعلیٰ فوجی حکام کے علاوہ کمشنرزاور آرپی اوز ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال ،محکمہ انہار کے چیف انجینئرملتان،چیف انجینئرساہیوال اور چیف انجینئر ڈی جی خان بھی موجود تھے۔


Read 79 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP