ہلال نیوز

کمانڈر ملتان کور کابہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء  وطالبات سے خطاب

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ کور کمانڈر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری آزادی ہما رے آباء و اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اس مادرِوطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے سے ذرہ بھر گریز نہیں کیا۔کسی بھی ملک کی ترقی میںنوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے،آپ قوم کے وہ معمار ہیںجو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب وروز محنت میں مصروف ہیں ۔مجھے پورا یقین ہے کہ ایسے ہونہار طلباء  و طالبات مستقبل میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں مزید روشن کریں گے۔ نوجوان ہونے کی حیثیت سے اس ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میںہے۔ آپ اچھے طریقے سے علم حاصل کریں اور آنے والے وقت میں زندگی کے ہر شعبے میں اپنی ذمّہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔



 

Read 60 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP