ہلال نیوز

کمانڈر لاہور کور کا لاہور اور قصور کے  اگلے مورچوں اور سیلابی علاقوں کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے لاہور اور قصور کے قریب اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور افسروں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اُن کے بلند عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ بعدازاں کور کمانڈر نے لاہور سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ دریں اثناء کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے قصور اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلابی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں امدادی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔



 

Read 63 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP