ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا خیرپور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء نے خیر پور ٹامیوالی کے پی  ٹی فیلڈ فائرنگ رینج (ایف ایف آر)کا دورہ کیا۔کے پی ٹی فیلڈ فائرنگ رینج پہنچنے پرجی او سی نے کور کمانڈرکا استقبال کیا اور انہیں رینج پر ہونے والی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جوکہ آرمرڈ ،انفنٹری اور آرٹلری رینج  پر مستقبل قریب میں ہوں گی۔ کمانڈر بہاولپور کورنے دستی بم پھینکنے والی نئی رینج کا افتتاح کیاجس سے انفنٹری فیلڈ فائرنگ رینج کے تربیتی نظام میں مزید اضافہ ہوگا۔ فیلڈ فائرنگ رینج کے بعد کمانڈر بہاولپورکورنے رینج کے انتظامی کیمپ کا دورہ کیا اور بحالی کے معیار کی تعریف کی۔کور کمانڈر نے فارورڈ ایمو نیشن ڈپو کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فیلڈ فا رمیشن کمانڈرز نے بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد گولہ بارود کی لوڈنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ جوانوں سے بات کرتے ہوئے کمانڈر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آپریشنل تیاری دشمنوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کی بنیادی کلید ہے۔اس سلسلے میں تربیت اور فارورڈ لاجسٹکس کا انتظام،جنگ کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔کمانڈر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔



 

Read 27 times


TOP