ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا دورہ ٔشمالی وزیرستان 

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی اضلاع میںشمالی وزیرستان کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرکور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال اورمقامی لوگوں کے لئے کئے جانے والے سماجی و تجارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاک افغان سر حد پر لگائی جانے والی باڑکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
کور کمانڈر دورے کے دورران اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملے اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند مورال کی تعریف بھی کی۔ جنرل آفیسرز کمانڈنگ میجر جنرل شاکراللہ خٹک بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔


Read 92 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP