ہلال نیوز

کمانڈرملتان کور کا گیریژن پبلک لائبریری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر ملتا ن کا دورہ 

گزشتہ دنوںکمانڈرملتا ن کورلیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے گیریژن پبلک لائبریری ملتا ن کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران کور کمانڈرکو لائبریری کے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیریژن پبلک لائبریری ملتا ن زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کے لئے ایک سمتی ادارہ ہے۔اس لائبریری کے قیام سے جنوبی پنجاب خصوصاًملتان سے تعلق رکھنے والے سماجی و علمی افراد اور طلبہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ لائبریری پاکستان کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے جو کہ تین منازل پہ مشتمل ہے ۔ہر منزل کے مخصوص  فیچرز ہیں۔ مزید برآں سہولیات میں بچوںکے لئے سائنس میوزیم، ڈے کیئر سنٹر، کمیونٹی سنٹر،کانفرنس ہال ، لیکچر ہال اور خصوصی افراد کے لئے ریڈنگ ایریا شامل ہے۔ کمانڈرملتان کور نے لائبریر ی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں کمانڈرملتان کورنے ملتان ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے دوران کورکمانڈر کو ملتان ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوںکا معائنہ کیا اورطلبہ سے بات چیت کی۔ کورکمانڈر نے طلبہ کی تعلیمی اور تربیتی معیار کو دیکھ کر اساتذہ کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔



 

Read 22 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP