ہلال نیوز

کرکٹر فخر زمان کے لئے پاک نیوی کی جانب سے اعزازی رینک

گزشتہ دنوں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرکٹر فخرزمان کو کرکٹ میں کامیابیوں اور پاک نیوی سے نسبت کی بنیاد پر پاکستان نیوی میں لیفٹیننٹ کے اعزازی رینک سے نوازا۔ اس خاص تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔



اس موقع پر چیف آف نیول سٹاف نے اعزازی لیفٹیننٹ فخر زمان کو کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نیوی دیگر کھیلوں میں بھی معاونت کررہی ہے اور کئی نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کے میدان کے لئے اپنی معاونت جاری رکھے گی۔
 اس خاص تقریب میں سول، ملٹری، پی سی بی کے معززین، سابقہ کرکٹ کھلاڑی اور فخر زمان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

Read 199 times


TOP