ہلال نیوز

کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کی تعیناتی کی تقریب

گزشتہ دنوں بلوچ رجمنٹ کے انیسویں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی تعیناتی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف بھی ہیں، نے ان کو کرنل کمانڈنٹ کے اعزازی رینک پہنائے۔ تقریب میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز، کرنل آف دی بٹالین، کمانڈنگ آفیسرز اور فیمیلیز نے شرکت کی۔ پروگرام تین دن پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے میں کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینیئر ریٹائرڈ آفیسرز کی موجودگی قابلِ ستائش تھی، بالخصوص جنرل اشفاق پرویز کیانی(ر) اور جنرل طارق مجید (ر)کی موجودگی نے تقریب کو یادگار بنایا جبکہ پروگرام کے دوسرے حصے میں سی اوز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ ڈی جی انفنٹری، میجر جنرل رضا جلیل ڈی جی پی اے، سنٹر کمانڈنٹ اعجاز الرحمن تنویر اور تمام بلوچ یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز  نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بلوچ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔



 

Read 87 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP