ہلال نیوز

چیف آف نیول سٹاف کا کوسٹل اور کریکس ایریا کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی اور کھاڑی (Coastal and Creeks) علاقوں کا دورہ کیا اور سپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا۔یہ ٹریننگ سنٹر پاک نیوی کے افسران، دیگر سسٹر سروسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کے افسران اور جوانوں کو دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے لئے مختلف پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا۔ بعدازاں انہوں نے Unmanned Aerial Vehicle (UAV) کی لانچ سائٹس میں سے ایک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں UAV نظام کے مختلف پہلوئوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ چیف آف نیول سٹاف نے اس موقع پر آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔



 

Read 70 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP