ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے اُن کا استقبال کیا اور انہیں 'تسخیر جبل' مشق پر بریفنگ دی۔ اس مشق کا مقصد فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ تسخیر جبل مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس اور یونٹس پہاڑی علاقوں میں دفاع اور حملے کی مشق کریں گے۔



چیف آف آرمی سٹاف نے دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا اور فارمیشنز کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بڑے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت تربیت اور مسلسل آپریشنل ڈرلز ایک مؤثر طریقہ ہے۔
 

Read 21 times


TOP