ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا فرنٹیئر کور  کے پی (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور کے پی (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے فرنٹیئر کور میوزیم اور فورٹ گیلری کا دورہ بھی کیا جسے عام عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔
 فرنٹیئر کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  صوبے میں امن و استحکام بحال کرنے پر اُن کی کارکردگی کی تعریف کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سرزمین وطن کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ یہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ اب معاشی اور معاشرتی ترقی کا کام جاری ہے جو کہ امن و امان کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر کمانڈر پشاور کور بھی اُن کے ہمراہ تھے۔



 

Read 51 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP