ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ آف فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے رینک لگائے۔ تقریب میں سبکدوش کرنل کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اعوان (ر)، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں پاک فوج کے سربراہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ایف ایف رجمنٹ کی مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔


Read 160 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP