ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ ٔہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کوئٹہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو صوبے میں سکیورٹی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ردالفساد اور پاک فوج کے زیر نگرانی خوشحال بلوچستان فلاحی پراجیکٹس کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس پر چیف آف آرمی سٹاف نے اطمینان کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ اقدامات صوبے میں سکیورٹی، معاشی اور معاشرتی بہتری لانے میں مدد فراہم کریں گے۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے سکول آف انفنٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔



 

Read 150 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP