ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ ٔکوئٹہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا استقبال کمانڈرکوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا۔ آرمی چیف نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکا سے خطاب کیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے طلبا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کو سراہا۔ انہوں نے کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں، جدید ترین تکنیکی ترقیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ مرکوز رکھیں۔



بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا۔
 

Read 84 times


TOP