ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا اہلیہ کے ہمراہ  کیپٹن باسط علی شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اہلیہ کے ہمراہ  ہری پور کے قریب کیپٹن باسط علی شہید کے گائوں میں اُن کے خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کیپٹن عفان مسعود خان شہید کے لاہور میں واقع گھر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔



شہداء کے خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ وطن کی خاطر جان کی قربانی سے بڑھ کر اور کوئی عظیم کام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔

Read 120 times


TOP