ہلال نیوز

چیف آرمی سٹاف کاسیالکوٹ  چونڈہ کے قریب چنوکی کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چنوکی کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے گوجرانوالہ کور کے دستوں کی ''وکٹری شیلڈ'' کی مشق کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مشق کے مقاصد، منصوبہ بندی کے پیرا میٹرز اور طرزِ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مشق کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں دفاعی اورجارحانہ امور شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔



اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرمی سٹاف نے میدان میں حقیقی اور سخت تربیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے ، ہم آہنگی اور جنگی صلاحیتیں کو مزید بہتر بنانے میں مددکرتی ہیں۔ قبل ازیں کمانڈر گوجرانولہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
 

Read 94 times


TOP