ہلال نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں شرکاء سے خطاب

گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے کہاکہ پاک افواج کو کئی قسم کے چیلنجز درپیش ہیں جن کے لئے بھرپور توجہ اور بروقت حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ملٹری معاملات میں انقلاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اب خود مختار اور نیم خود مختار اسلحے کا تعارف دیکھنے کو مل رہا ہے اور جنگ کا ترجیحی طریقہ کار غیر اعلانیہ،غیر واضح اور پوشیدہ ہے جسے عام طور پر ہائبرڈ تنازع قرار دیا جاتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کریں اور جدید رجحانات اور نئی پیشرفت کے مطابق خود کو تیار کریں۔



 

Read 20 times


TOP