ہلال نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ نائیجیریا

گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے نائیجیریا کے سرکاری دورے کے دوران نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری (Muhammadu Buhari) سے ملاقات کی۔  نائیجیرین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کے بارے میں اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نائیجیریا کی مدد کرنے پر پاکستان اور  پاک افواج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔



 اس کے علاوہ  جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا کے وزیردفاع میجر جنرل بشیر صلاحی (ر) (Major General Bashir Salihi Retd)، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لیوارابر  (General Leo Irabor) اور تینوں مسلح افواج کے چیفس سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دفاعی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلۂ خیال ہوا۔



نائیجیریا کی فوجی اور سیاسی قیادت نے  پاکستان کی جانب سے شامل ہونے والے جے ایف 17- طیارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ طیارے حال ہی میں نائیجیریا کی ایئر فورس میں شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ طیارے اپنی منفرد صلاحیت کی بنا پر نائیجیریا کی دفاعی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 
قبل ازیں نائیجیرین ڈیفنس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل رضا کو نائیجیرین مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 

Read 196 times


TOP