ہلال نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا  آرمی انسٹی ٹیوٹ آ ف ملٹری ہسٹری کادورہ 

آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری (AIMH) کا شمار پاک فوج کے نہایت اہم تحقیق کے اداروں میں ہوتا ہے ۔حال ہی میں اپنی نئی عمارت کے باقاعدہ افتتاح کے بعد یہ ادارہ زیادہ احسن طریقے سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔گزشتہ دنوں جنرل ندیم رضا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آرمی  انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا دورہ کیا۔



انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ میجر جنرل آغا مسعود اکرم (ریٹائرڈ) نے تمام حاضر سروس افسران کے ساتھ مہمان گرامی کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو ادارے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ادارے کی تما م ریسرچ فیکلٹی نے شرکت کی اور ادارے کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔جنرل ندیم رضانے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ بریفنگ کے بعد معزز مہمان نے ادارے کے تمام شعبوں لائونجز اور ہالز کا دورہ کیا اور ادارے کے پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی ظاہر کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری بلاشبہ فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا اہم مرکز بنتا جارہا ہے۔
(رپورٹ:لیفٹیننٹ کرنل حسان جاوید )
 

Read 52 times


TOP