ہلال نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں سیمینار سے خطاب

گزشتہ دنوں جنرل ندیم ر ضا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (NIPS) میں ''علاقائی وماحولیاتی اور سکیورٹی کے تقاضے''کے موضوع پر سیمینار سے  خطاب کیا جس میںملک کے مختلف حصوں سے طلبا، ماہرین تعلیم اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ 



علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جوکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں، نے مادروطن کے دفاع کے ضامن کے طور پر پاکستان کی جوہری صلاحیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی اپنی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ، اسٹریٹجک پروگرام کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پراعتماد اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ یہ قابل اعتبار روک تھام کے حدود کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہماری قومی سلامتی اور حفاظتی آرکیٹکچر تمام قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور ہر قسم کے منظرناموں کو پورا کرتا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ باقی جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک میں ایک معمول کے طور پر، اسٹرٹیجک پروگرام پر غیر ضروری اور بے بنیاد خیالات سے گریز کیا جانا چاہیے۔جب ضروری ہو، نیشنل کمانڈ اتھارٹی مخصوص ردعمل یا آرا جاری کرنے کا صحیح فورم ہے۔
 

Read 88 times


TOP