ہلال نیوز

پی اے ایف ہسپتال اسلام آباد میں ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے کا انعقاد

گزشتہ دنوںپی اے ایف ہسپتال اسلام آباد میں ورلڈ ہیپاٹا ئٹس ڈے کے موقع پر جگر کے امراض پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سمپوزیم کا انعقاد پاکستان سوسائٹی فارسٹڈی آف لیور ڈیزیزز(Liver Diseases) اور پاکستان فیمیلی فزیشنز کے اشتراک سے کیا گیا۔اس سمپوزیم کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔ 
خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس د ن کی مناسبت سے اس سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر پی اے ایف ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر   میجر جنرل صفدر عباس (ریٹائرڈ) اور ان کی پوری ٹیم کو دادِ تحسین دی۔ انہوں نے لوگوں میں جگر کے جملہ امراض اور ان کے تدارک سے متعلق آگہی پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو مستقبل میں ایسی مزید تقریبات کا تسلسل سے انعقادکرتے رہنا چاہئے۔ بعد ازاں تقریباً ایک ہزار کے لگ بھگ افراد کا ہپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ بالکل مفت کیا گیا۔



 

Read 62 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP