ہلال نیوز

پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب کا انعقاد

گزشتہ دنوںپاکستان ائیر فورس کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب کا انعقا د ہوا۔ ایئرچیف ما رشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نوجوان طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا، ''دنیا ہر میدان میں انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ آنے والے وقتوں میں انہیں کڑے چیلنجز درپیش ہوںگے، مگر اُن کی مضبوط تعلیمی بنیاد اور متناسب کرداراُن کو تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔'' مہمان خصوصی نے طلبہ کی کامیابی پر ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اساتذہ کی بہترین کاوشوں کوبھی سراہا۔ 
تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹس اور پی ٹی شو پیش کیا۔ کالج کے طلباء نے شاندار ''ایرو ماڈلنگ شو'' بھی پیش کیا۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑائے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔


Read 25 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP