ہلال نیوز

پی اے ایف بلیو نے اٹھائیسواں چیف آف ایئر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا

گزشتہ دنوں اسلام آباد پولو کلب میں اٹھائیسواں چیف آف ایئر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔فائنل میچ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمانِ خصوصی تھے۔ایک سنسنی خیز مقابلے میں پی اے ایف بلیو نے آسیان کالا باغ کو تین کے مقابلے میں ساڑھے چار گول سے شکست دی اور ٹائٹل کی حقدار ٹھہری۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اورجیتنے والی ٹیم کو چیف آف ایئر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی دی۔



 

Read 59 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP