ہلال نیوز

پنجاب رینجرز کے زیر ِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات

گزشتہ دنوںپاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 13اگست کی رات خوبصورت چراغاں سے کیاگیا۔ علی الصبح جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر مرزا سہیل یوسف نے اعلیٰ افسران ، جوانوںاور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔اسی طرح کی تقاریب بیک وقت جوائنٹ چیک پوسٹ گنڈا سنگھ والا اور جوائنٹ چیک پوسٹ ہیڈ سلیمانکی پر بھی ہوئیں۔ آزادی کا دن نہ صرف رینجرز ہیڈ کوارٹرز بلکہ تمام ذیلی ہیڈ کوارٹرز میں بھی بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا۔
پرچم کشائی کی تقریبات کے دو ران رینجرز پبلک سکول کے بچوں نے جذبے سے بھرپور آوازوں میں ملّی نغمے سنا کر سامعین کے ولولوں کو تازہ کیا۔ دن کے اختتام پر ایک بارپھر جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب ) میجر جنرل ثاقب محمود ملک سمیت دیگر رینجرز حکام، مختلف طبقہ ہائے فکر کے اکابرین اور عوام کی ایک بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔پرچم پریڈ کے دوران فضا اللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔



 

Read 89 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP