ہلال نیوز

پبلک سکولز و کالجز جوٹیال گلگت  میں سالانہ تقریب انعامات

پبلک سکولز و کالجز جوٹیال گلگت میں سالانہ تقریب انعامات کا دن بھر پور انداز میں منایا گیا ۔اس خوبصور ت تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل جواد احمد تھے ۔ تقریب کے آغاز میں پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل محمد اعجاز اعوان نے ادارے کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔ سالانہ تقریب کے دوران نصابی و ہم نصابی سر گرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات ،سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سالانہ ہفتہ کھیل منعقد کیا گیا۔جس کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔کھیلوں کے ساتھ مصوری اور مضمون نگاری کے انٹر ہائوس مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ان مقابلوں میں اول ،دوئم او ر سوئم آنے والے طلبا اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور چیمپیئن ہاؤسز کو بھی ٹرافیاں دی گئیں ۔ فور س کمانڈرناردرن ایریاز میجر جنرل جواد احمد جو کہ پبلک سکولز و کالجز جوٹیال گلگت کے بو رڈ آف گورنرز کے چیئر مین بھی ہیں ، نے اپنے خطاب میں سکول کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے نتائج اور دیگر ہم نصابی سر گرمیوں کو خوب سراہا۔



 

Read 105 times


TOP